کراچی: حلقہ این اے دوسوچھیالیس میں انتخابات کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں، تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
کراچی کے حلقہ این اے دوسوچھیالیس میں تئیس اپریل کو ہونے والےانتخابات کی بازگشت پورے ملک میں سُنائی دے رہی ہے، پی ٹی آئی والے خوُب تیاری سے میدان میں اُترے ہیں۔
تحریک انصاف کے اُمیدوارعمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی سے خوف کی فضا ختم کرنے آئی ہے، دوسری جانب ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل بھی کچھ کم پُرامید نہیں، انکا کہنا تھا کہ عوام اٹھائیس سال سے متحدہ پر اعتماد کررہے ہیں، اس بار بھی نشست ہماری ہوگی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی نو اپریل کو انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی میں عزیزآباد کا دورہ کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی الیکشن رینجرز کی نگرانی میں کرائے جائیں، اسی نشست پر خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت اسلامی کے راشد نسیم بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق حلقہ ایم کیوایم کا مضبو ط گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن اس حلقےمیں دیگرجماعتوں کی کا رکردگی ما ضی میں اہمیت کی حامل رہی ہے۔