کراچی : تحریکِ انصاف کی رہنماء زہرہ شاہد قتل کیس میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدم موجودگی پر ملزمان کی شناختی پریڈ نہ ہوسکی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنماء زہرہ شاہد کے قتل کیس میں عدالتی حکم پر آج گرفتار ملزمان کی شناختی پریڈ ہونی تھی لیکن مجسٹریٹ کی عدم موجودگی پر ملزمان کی شناختی پریڈ نہ ہوسکی ۔
لنک کورٹ کے جج نے بھی ملزمان کی شناختی پریڈ کرانے سے انکار کردیا، ملزم راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس زیدی پرگزشتہ سال عام انتخابات کے دوران پی ٹی آئی رہنماء کو ان کے گھر کے باہر ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے۔