کراچی:صدر میں گیس سلنڈر دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،4زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

صدر موبائل مارکیٹ کے قریب واقع پلازہ میں ریفریجریٹرز کی مرمت کی دکان میں گیس سلنڈر میں زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا اور چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے کے باعث اطراف کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔