کراچی: اسٹاک مارکیٹ کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے قریب ہیں، مورگن اسٹینلے نے ایمرجنگ مارکیٹس میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا، مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روزبھی تیزی دیکھی گئی۔
مورگن اینڈ اسٹینلےنےکراچی اسٹاک مارکیٹ کےایمرجنگ مارکیٹس میں شامل کرنےکاعندیہ دےدیا ہے، شمولیت کیلئے2016میں جائزہ لیا جائیگا، آٹھ سال پہلے کراچی اسٹاک ایکسچینج کو ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹس سے نکال دیا گیا تھا۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے اس پیشرفت کو اہم کامیابی قراردیا ہے۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج اس وقت ایم ایس سی آئی فرنٹیئرمارکیٹس انڈیکس میں ہے، جہاں اس کا ویٹج9فیصد ہے جبکہ ایمرجنگ مارکیٹس میں شمولیت کےبعد پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کاویٹج صرف صفراعشاریہ ایک دوسے 0۔5 فیصد تک ہوگا۔
ندیم نقوی کا کہنا ہے کہ ایمرجنگ مارکیٹس میں شامل ہونا فائدے کا سودا ہے، نقصان کا نہیں۔