کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، اکتیس ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی: دہشت گردی کیخلاف اعلی سطح کے اتحاد سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اکتیس ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکے آخری روزبھی تیزی کا رجحان رہا جس سےمارکیٹ میں اکتیس ہزار پوائنٹس کی اہم حد ایک بار پھربحال ہوگئی، جمعےکو پہلےکاروباری سیشن میں پرافٹ ٹیکنگ کے دبائو کےباعث مارکیٹ کو ستر پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوتےہوئےبھی دیکھاگیا تاہم آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سیکٹرمیں آنےوالی خریداری کی لہر سےمندی تیزی میں بدل گئی۔کاروبارکے اختتام پرمارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 184 پوائنٹس بڑھکر اکتیس ہزارگیارہ پوائنٹس پر بندہوا۔