کراچی : دو گھنٹوں کے دوران 6 افراد کی نعشیں برآمد

کراچی : لسبیلہ پل کے نیچے سے چار لاشیں برآمد ہونے کے بعد  دو گھنٹے کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لسبیلہ پل کے نیچے سے چار افرا د کی لاشیں ملیں ہیں۔لاشیں تین سے چار روز پرانی ہیں،ان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے سنی نامی شخص جاں بحق اور سرجانی سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے شیر شاہ میں جوتے کے گودام میں لگنے والی آگ پر بارہ گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابوپانے میں مزید 3سے4گھنٹے لگیں گے، شیر شاہ کے علاقے میں واقع گودام میں صبح چھ بجے کے قریب آگ لگی، جس پر تاحال قابو نہیں پایا سکا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 20سے زائد فائر ٹینڈرز اور باؤزرز آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں،فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

جوتوں اور کپڑے کے گودام لگنے والی آگ سے اب تک کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوچکا ہے،اور جس فیکٹری میں آگ لگی اس کی دیواروں پر بھی دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کےمطابق آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی علم نہیں ہوسکا ہے۔