کراچی: تحریک انصاف آج کراچی میں اپنی قوت کا مظاہرہ کریگی، پی ٹی آئی سندھ کے صدرنادراکمل لغاری کہتے ہیں آج پوراکراچی بند ہو گا اٹھائس مقامات پر دھرنے ہوں گے۔
تحریک انصاف آج کراچی میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نادراکمل لغاری کہتے ہیں آج پورا کراچی بند ہوگا،کون سا رہنما کس مقام پر دھرنے کی قیادت کرے گا پی ٹی آئی نے شیڈول جاری کردیا ہے۔
پی ٹی ذرائع کے مطابق عارف علوی کالا پل پردھرنے کی قیادت کریں گے ،اسد عمر شاہراہ فیصل پر،نجیب ہارون فائیو اسٹار چورنگی پر حفیظ الدین سہراب گوٹھ پر ،عمران اسماعیل اسٹار گیٹ پر ،اعظم سواتی ،نیشنل ہائی وے، پر علی زیدی حسن اسکوائرپر ،فردوس نقوی نمائش چورنگی پر ،سبحان ساحل،نیٹیو جیٹی، پل پر اور ناز بلوچ شیر شاہ میں دھرنے کی نگراں ہونگی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جبکہ کلفٹن تین تلوار چورنگی پر آج رات ہی سے دھرنا دے دیا گیا ہے ۔