کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں حساس ادارے کے افسر سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سیاسی جماعت کا کارکن عامر جاں بحق ہوگیا جبکہ فرید زخمی ہوا۔
سخی حسن کے قریب شادی ہال کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے حساس ادارے کے افسر میجر عامر اظہر جاں بحق ہوگئے،مقتول افسر اپنے بھانجے کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعدواپس جارہے تھے۔
ذرائع کے مطابق مقتول افسر پوسٹ گریجیوٹ کورس کے سلسلے میں اسٹیشن ہیڈ کوارٹرز ملیر کینٹ میں اٹیچڈ تھے۔ رنچھوڑ لائن میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے مسجد کے پیش امام مولوی فیصل کو قتل کردیا۔ منگھوپیر میانوالی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔