کراچی: عدالت نے مجرم شفقت حسین کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کر دئیے، ایک بچے کے اغواء اور قتل کے مجرم شفقت حسین کو نو جون کی صبح پھانسی دی جائے گی۔
ایک بچے کے اغواء اور قتل میں ملوث موت کی سزا پانے والے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے، انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم شفقت حسین کی پھانسی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے۔
سنگ دل مجرم کو نو جون کی صبح ساڑھے چار بجے پھانسی دی جائے گی ۔
مجرم شفقت حسین کی پھانسی کی سزا دو بار ملتوی کی گئی تھی جبکہ صدرِ مملکت نے بھی شفقت حسین کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔
مجرم شفقت حسین نے دو ہزار ایک میں نیو ٹاؤن کے علاقے سے سات سالہ بچے عمیر کو اغواء کے بعد قتل کردیا تھا، جس پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دو ہزار چار میں سزائے موت سنائی تھی۔