کراچی : سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے بارہ سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بارہ سالہ شاہد اور پارو نامی خاتون کو قتل کردیا۔
ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
دوسری جانب سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔