کراچی: شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی میں مطلع جزوی طور پرابرآلود ہوگیا ہے اور کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بروزاتوار علی الصبح بادل امڈآئے اور شہر میں بوندا باندی ہوئی جس کے بعد کراچی کے علاقے ضلع شرقی میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بارش کا سلسلہ ملیر، گڈاپ ٹاؤن، شاہراہِ فیصل اورایئرپورٹ کے علاقوں میں جاری ہے۔
بارش کے ساتھ ہی شہر میں دو روز سے بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس وقت ایف بی ایریا بلاک 5 اور 12، بلدیہ قائم خانی کالونی اور اورنگی ٹاوں بلاک ایل میں گزشتہ 5 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔
رات گئے تک شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے غیر اعالنیہ طویل لوڈشیڈنگ کے سبب احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔
گزشتہ دن سال کے گرم ترین دنوں میں سے ایک تھا جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا