کراچی: ٹارگٹڈ کارروائیاں،20سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں کے بعد کالعدم جماعت کے کارندوں سمیت بیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کےقبضے سے دو آوان بم اور اسلحہ برآمد ہوا، سائیٹ ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم جماعت کے دو کارندے زخمی حالت میں پکڑے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے چار دستی بم برآمد ہوئے، بلدیہ قائم خانی کالونی میں اینٹی کار لفٹنگ پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، مومن آباد پولیس نے تین جواری حراست میں لے لئے۔

کورنگی عوامی کالونی میں پولیس نے چار ملزمان دھرلیے جبکہ ڈیفنس لائبریری اور مچھر کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔