کراچی پولیس کے افسران کا انڈرورلڈ سےرابطوں کاانکشاف

کراچی: سندھ پولیس کے اہم افسران کے انڈر ورلڈ سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے،پولیس افسران ان مجرموں کے پاس نہ صرف حاضری دیتے تھے بلکہ ان سے پیسے بھی لیتے تھے۔

کراچی پولیس جرائم پیشہ افراد کی سرپرست بن گئی، رینجرز کوملےایسے ثبوت جس نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

دو روز پہلے رینجرز سے مقابلے میں مارے جانے اہم انڈر ورلڈ کارندےسلیم ڈالر کے اہم پولیس افسران اور سیکیورٹی اداروں کے ذمہ داران سےرابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پولیس افسران سلیم ڈالر کے پاس باقاعدہ حاضری دینے آتے تھے جنہیں سلیم ڈالر پیسے دیکر خوش رکھتا تھا۔

 سلیم ڈالر کی موت کے بعد شہر میں بکیوں کا سیٹ اپ بھی بے نقاب ہوا ہے،رینجرز نے حساس ادارے کی مدد سے انڈر ورلڈ ملزمان سے رابطوں میں رہنےوالےافسران کی فہرست تیار کرلی ہے جن کے خلاف جلدکارروائی متوقع ہے۔