کراچی: گرفتار ملزم کامران عرف منا کا 14افراد کے قتل کا اعتراف

کراچی: کھارادر سے گرفتار ملزم کامران عرف منا نے چودہ افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا، بھیم پورہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گیارہ مارچ کو کراچی کے علاقے کھارادر سے ملزم کامران عرف منا کو گرفتار کیا گیا، جس نے چودہ افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ۔

ملزم نے جے آئی ٹی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مذہبی جماعتوں اور لیاری گینگ وار کے کارندوں کو قتل کیا جبکہ ملزم لیاری کی مارکیٹ اور مال بردار گاڑیوں سےبھتہ بھی وصول کرتا تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر لیاری میں لکڑی کے گودام سے بُلٹ پروف جیکٹ اور بم برآمد کیے گئے ہیں۔

عدالت نے چار اپریل تک ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

دوسری جانب لیاری کےعلاقے بھیم پورہ میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔