کرم ایجنسی : صدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، انتظامیہ نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیٹیکل انتظامیہ کرم ایجنسی کے مطابق چھ کلووزنی بم تھرماس میں بند نصب کیا گیا تھا، کرم انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی فوری کارروائی کے دوران بم ناکارہ بنایا دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی انتظامیہ نے دہشتگردوں کو بھی ٴرنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔
پولیٹیکل حکام نے اس بات کا انکشاف کیا کہ صدہ کے بجائے دہشت گردوں کامنصوبہ عجب خان چوک پر بم نصب کرنے کا تھا، دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور توقع ہے کہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔