سڈنی: آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور آئرلینڈ کے جون مونے کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا تیس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق انٹرنیشنل میچ کے دوران کسی کے ساتھ بدکلامی یا بدتمیزی کرنا جرم ہے۔
ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور آئرلینڈ کے جون مونے دونوں کھلاڑی میچ کے دوران غلط جملہ بازی کی وجہ سے سزا کے مرتکب پائے گئے۔
آئی سی سی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا تیس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔
ڈیرن سیمی کو چونتیسویں اوور میں شاٹ کھیلنے کے بعد غلط الفاظ استعمال کرنے پر اور جون مونے نے کیچ چھوڑنے پر فیلڈر کو متعدد مرتبہ غلط الفاظ دہرائے۔
دونوں کھلاڑیوں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ کی جانب سے دی گئی سزا قبول کر لی ہے۔