کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان دوسری اننگز میں تین سو انتیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کو دوسراٹیسٹ جیتنے کیلئے ایک سو ترپن رنز درکار ہیں۔
کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے دوسری نامکمل اننگز دو کھلاڑی آؤٹ ایک سو اکہتر رنز پر شروع کی تو اسکور میں اکتیس رنز کا اضافہ کرنے کے بعد یونس خان سری لنکن کپتان اینجلو میتھوز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
یونس خان سوویں ٹیسٹ کو یادگار بنانے میں ناکام رہے، پہلی اننگز میں چھ اور دوسری اننگز میں چالیس رنز بنائے۔مصباح الحق اور اسد شفیق بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکے۔
گال ٹیسٹ کے ہیرو سرفرازاحمد سولہ رنز بناکرپویلین لوٹ گئے،اظہرعلی نے شاندار بیٹنگ کرتےہوئے کیرئیر کی نویں سنچری بنائی۔
اظہرعلی کے آؤٹ ہوتے ہی پوری ٹیم تین سو انتیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، دہمیکا پرساد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔