اسلام آباد: حکومت پاکستان، کینیڈین ہائی کمیشن، پاکستان بیت المال اور عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے ملک میں معذوری کے ساتھ زندگی گزارنے والے افراد کے رہن سہن اور اندازِزندگی کا سروے کررہاہے۔
اس پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر کینیڈین ہائی کمشنرجناب ہیدرکرڈن کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے پاکستان میں یہاں کے عوام کی ضروریات، انہیں میسر وسائل اور ان کے حق میں بہتر پالیسی سازی پر کام کرنے جارہے ہیں‘’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ڈس ایبلیٹی نامی یہ سروے پاکستان میں معذوری کے ساتھ زندگی گزارنے والے اہم طبقے کی شناخت کا عمل دراصل ایک پہلا قدم ہوگا۔
پاکستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جہاں یہ سروے کیا جارہا ہے اوراس کے سبب پاکستان خطے معذور افراد کی بحالی کے اقوام متحدہ کے مشن میں خطے کی نمائندگی کرے گا۔