کے الیکٹرک کے خلاف وفاق کی تحقیقات مکمل

کراچی: شہرمیں بدترین لوڈشیڈنگ ہونے پرنیپرانےکےالیکٹرک کےخلاف تحقیقات مکمل کرلیں، رپورٹ منگل تک پیش کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطباق چیئرمین نیپراطارق سدوزئی اوروفاقی سیکریٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈاگا تحقیقات لئے کےالیکٹرک کےدفتر پہنچے۔

کے الیکٹرک کے دفترمیں بجلی کے تعطل کا سبب کھوجنے کےلئے کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداواراورترسیلی نظام کا جائزہ لیا۔

اس سے قبل محکمہ پانی و بجلی کے ذرائع کی جانب سےکہا گی تھا کہ نیپراکی چاررکنی ٹیم کراچی میں بجلی بحران کا جائزہ لے کررپورٹ پیش کرے گی۔

وزارت پانی و بجلی نے نیپرا کولکھےگئےخط میں کہاتھاکےالیکٹرک نےحکومت سےکئے گئے وعدے پورےنہیں کئےجس کےبعدکےالیکٹرک  کےخلاف تحقیقات کے آغاز کافیصلہ کیاگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گرمی کی شدید لہر کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے سبب 1000 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔