کراچی: ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات کا کہنا ہے کے ایم سی کے سینئر افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی، ایک افسر کی چونسٹھ سالہ ساس بھی گھر بیٹھے تنخواہ لے رہی تھی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اےشاہد حیات کا کہنا ہے کے ایم سی کے سینئر افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ڈائریکٹرایف آئی اے شاہدحیات نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کےایم سی میں 3 کروڑ روپے تنخوا ہوں کی مد میں محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین کوجاتی تھی۔
شاہد حیات نے بتایا کہ گرفتارکے ایم سی افسر سلیم خان کے گھرسے 21 افراد محکمہ میں ملازم تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کےشعبہ تعلیم میں تنخواہوں کی مد میں 50 کروڑ روپے ادائیگی کی جاتی ہے کے ایم سی کےشعبہ تعلیم کے450اکاؤنٹس کوچیک کیا گیا ہے ۔
ڈائریکٹر ایف آئی اےشاہد حیات نے مزید انکشاف کیا کہ ایک افسر کی چونسٹھ سالہ ساس بھی گھر بیٹھے تنخواہ لے رہی تھی۔
Comments
ایک تبصرہ برائے “کے ایم سی کی شعبہ تعلیم کے 9 اہلکار گرفتار”