گال ٹیسٹ ، سری لنکا نے کھانے کے وقفے تک 6وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنالیے

گال : گال ٹیسٹ میں تیسرے روز سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، سری لنکا نے کھانے کے وقفے پر پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنا لیے ہیں۔

سری لنکا نے پہلی اننگز ایک سو اٹھتر رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو گیارہ رنز کے اضافے کے بعد وہاب ریاض نے کپتان اینجلو میتھیوز کو پویلین کی راہ دکھادی، میتھیوز نے انیس رنزبنائے، دو سو چھبیس کے مجموعی اسکور پر ذوالفقار بابر نے چندی مل کی وکٹ حاصل کی۔

کوشل سلوانے دوسرے اینڈ سے اسکور میں اضافہ جاری رکھا، کوشل سلوا سلوا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری اور پاکستان کے خلاف پہلی سنچری مکمل کر لی ہے، وتھانگے آؤٹ ہونے والے چھٹے سری لنکن بلے باز تھے جنھیں 18 رنز بنانے کے بعد محمد حفیظ نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اب تک وہاب ریاض نے تین، محمد حفیظ نے دو جبکہ ذوالفقار بابر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

اس سے قبل گال ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا، پاکستان نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلی کامیابی تیس رنز کے اسکور پر ملی، جب کرونارتنے اکیس رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے، دوسری وکٹ کی شراکت میں کوشل سلوا اور کمار سنگاکارا نے ایک سو بارہ رنز کا اضافہ کیا۔

سنگاکارا پچاس رنز بناکر پویلین لوٹ آئے، انکی وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی، ترھیمانے کو حفیظ نے آؤٹ کیا، دن کے اختتام تک سری لنکا نے تین وکٹ پر ایک سو اٹہتر رنز بنالیے ہیں، کوشل سلوا اسی رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔