گال ٹیسٹ میں پاکستان جیت کے قریب پہنچ گیا

گال ٹیسٹ میں پاکستان جیت کے قریب پہنچ گیا،سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں دو سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نوے رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

گال ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز دو کھلاڑی آؤٹ ترسٹھ رنز پر شروع کی تو دن کی پہلی ہی گیند پر سری لنکا کو نائٹ واش مین کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا، چوتھی وکٹ کیلئے سری لنکا نے انسٹھ رنز جوڑےلیکن وہاب ریاض نے تھرمانے کو چوالیس رنز پر پویلین بھیج دیا۔

سری لنکن اوپنر کرونارتنے اناسی رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے۔ یاسر شاہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دی۔

سری لنکا ٹیم دوسری اننگز میں دو سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یاسر شاہ کی کیرئیر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئےسات کھلاڑیوں کا شکار کیا، نوے رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔