گلگت بلتستان: حلقہ ون میں دوبارہ گنتی کے بعد ن لیگ کے اکبر تابان کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی رہنما راجہ جلال ایک ووٹ کے فرق سے ہار گئے۔
گلگت بلتستان قانون اسمبلی کا حلقہ سات میں مسلم لیگ نون کے امیدوار کی کوششیں رنگ لے آئیں اور اسکردو ون میں بازی پھر پلٹ گئی، دوبارہ گنتی کے بعد غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد اکبر تابان نے ایک ووٹ سے میدان مارلیا ہے۔
آٹھ جون کو تحریکِ انصاف کے راجہ جلال اور مسلم لیگ ن کےاکبر تابان کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا، پی ٹی آئی امید وار ایک ووٹ سے فاتح قرار پائے تھے۔ لیکن اکبرتابان نے جلال کی ایک ووٹ کی برتری کو چیلنج کیا تو دوبارہ گنتی میں فیصلہ ان کے حق میں رہا۔
محمد اکبر تابان تین ہزار تین سو اکتیس ووٹ لے کر کامیاب رہے، پی ٹی آئی رہنما راجہ جلال بھی ایک ووٹ سے شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں، اس بار انہوں نے ری کاونٹگ کا مطالبہ کردیا ہے۔