گورڈن براؤن نے اسکولوں کی سیکورٹی بہتربنانے کیلئے تجاویز دے دیں

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے تعلیم گورڈن براؤن نے پاکستان میں اسکولوں کی حفاظت کے لیے پِیس زون بنانے کی تجویز دے دی اور عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سابق برطانوی وزیرِاعظم اور اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے تعلیم گورڈن براؤن نے پاکستانی اسکولوں کی سیکورٹی بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کردیں۔

گورڈن براؤن نے اسکولوں میں حفاظتی باڑھ لگانے، میٹل ڈیٹکٹر کی تنصیب، مسلح گارڈز کی تعیناتی اور ایمرجنسی کمیونیکیشن سسٹم لگانے کی تجاویز دیں۔

گورڈن براؤن نے مقامی آبادی اورمذہبی رہنماؤں کی مدد سے اسکولوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اسکولوں کے اطراف پیس زون بنانے کی تجویز بھی پیش کی۔

گورڈن براؤن نے اسکولوں کی سیکورٹی بڑھانے کے لئے عالمی برادری سے مدد فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔