ممبئی : تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ آرتی اگروال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آرتی اگروال امریکا میں لیپوسیکشن کرانے گئیں تھیں اور دورانِ علاج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں، آرتی اگروال کی عمر صرف 31برس تھی۔
ابھی تک آرتی اگروال کی موت کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔
دو دن بعد ہی ان کی نئی ”رانم ٹو“ بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے، ان کی موت نے تیلگو فلم انڈسٹری تالی وڈ کو سوگوار کر دیا ہے۔
آرتی اگر وال نے 2001میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور چھوٹی عمر میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھولیا، انہوں نے تیلگو فلموں کے تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ۔
ایک ماہ بعد وہ نئی فلم کی شوٹنگ کے لئے حیدر آباد جانے والی تھیں۔