ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر

لاس انجلس : ہالی ووڈ کے معروف ادکار بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر لاس انجلس میں ہوا۔

ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگا رنگ پرئمیر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگا دیئے، پرئمیر میں اپنے ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پرستاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

فلم کی کہانی سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے، جو کائنات کو دشمنوں سے لاحق خطرے کیخلاف جنگ کا اعلان کردیتے ہیں، سنسنی خیز مناظر سے بھر پور فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی یکم اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی۔

Comments

2 پر “ہالی ووڈ ایکشن فلم گارڈیئنز آف دی گلیکسی کا رنگارنگ پرئمیر” جوابات