ہالی ووڈ فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘ کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ: سچے واقعات پر مبنی تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ران ہاورڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مچھلیوں کے شکار کے لئے سمندر میں جانے والی ایسکس نامی ایک کشتی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک بڑی وہیل مچھلی کے حملے کا شکار ہو جاتی ہے، تھرل سے بھرپور فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کرس ہیمس ورتھ، بنجمن واکر، سیلین مرفی ، ٹام ہالینڈ اور مائیکل فیئر شامل ہیں۔

فلم آئندہ برس پندرہ مارچ کو نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

Comments

4 پر “ہالی ووڈ فلم ’’ان دی ہارٹ آف دی سی‘‘ کا ٹریلر جاری” جوابات