ہالی وڈ: سپر اسٹار بریڈ پٹ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم فیوری کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے۔
ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ ایک بار پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں، اپنے ایکشن سے سب کو نہال کرینگے، دوسری جنگ عظیم پر مبنی ایکشن سے بھرپور فلم فیوری کے نئے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے۔
بریڈپٹ فلم میں فوجی کے کردار میں جنگ لڑتے نظر آئیں گے، فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہے، جہاں پانچ امریکی فوجیوں پر مشتمل عملہ فیوری نامی ٹینک پر دشمن کا تعاقب کرتا دکھائی دیتا ہے۔
ایکشن سے بھرپور یہ فلم چودہ نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔