یمن سےزیادہ ترمحصورین کونکال لیاگیاہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو نکال لیا گیا ہے ۔

پاکستانی دفتر خا رجہ نے یمن میں محصور پا کستانیوں کے بارے میں کہا ہے کہ زیادہ ترمحصور پاکستانیوں کو یمن سے نکال لیاگیاہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں،صنعا میں مو جود ایک سو پینتا لیس پاکستانیوں کے بارے میں دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ یہ افراد یمن سے نکلنے کے لئےتیارنہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یمن کی بندرگاہ المکالا میں بحری جہازپہنچ چکا ہے جو ایک سو پچھتر پاکستانیوں کو واپس لارہا ہے جبکہ عدن سے ایک سو چھیاسی پاکستانیوں کولیکرجہازجبوتی روانہ ہوچکاہے۔

صنعا کے فضائی راستے کے با رے میں دفتر خا رجہ کا کہنا ہے کہ صنعامیں ائیرپورٹ کی حالت ٹھیک نہیں، وہاں صرف چھوٹےطیارے کو بھیجا جاسکتا ہے۔