اسلام آباد: یوم دفاع کے حوالے سے جی ایچ کیو میں کل اہم تقریب ہوگ، اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ہونگے، تقریب میں مسلح افواج کےسربراہان، مختلف ممالک کے سفیر اورغیرملکی مہمان شریک ہوں گے، متعدد وفاقی وزرا کو بھی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
یوم دفاع کی مناسبت سے ہونے والی اس تقریب میں دفاع وطن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے اور جرات و بہادری کی داستان رقم کرنے والوں کی شخصیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔