یکم جولائی سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر فی بیرل سے کم ہے لیکن اوگرا کی جانب سے ابتدائی طور پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے علاوہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 6پیسے فی لیٹر اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 4روپے31پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 21پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔

 مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپےفی لیٹر اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں1روپے 11یسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔