کراچی : بین الاقوامی گروہ کے دو ہیروئن اسمگلر گرفتار

باپ بیٹی قتل

کراچی : اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے دبئی اور سری لنکا ہیروئن اسمگل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزمان کو صدر کے علاقے ایس ایم لاکالج کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے کیپسولز اور لیپ ٹاپ بیگز میں چھپائی گئی ایک کلو سے زائدہیروئن برآمد کرلی گئی

اسمگلرز 10لاکھ کی ہیروئن خرید کر25لاکھ سے زائد میں بیرون ملک فروخت کرتے ہیں، دوران تفتیش بین الاقوامی منشیات اسمگلرز نے بیرون ملک اپنے ساتھیوں کے نام بتادیئے۔

ہیروئن دبئی میں ابوخالد اور گالے سری لنکا میں مچن نامی افراد کو فروخت کی جاتی تھی، ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ منشیات لیاری کے رہائشی یاسر سے خریدتے تھے۔