کراچی : وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے اقدامات کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، چین اور سعودی عرب کی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب کی بھی پاکستان کے ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ پر لینے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
قطر حکومت ایئرپورٹ کارگو شعبہ لینے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے، حکومت کراچی، لاہور، اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایرپورٹس آؤٹ سورسنگ کے لیے عالمی بینک کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن بطور فنانشل ایڈوائزرز سی اے اے پاکستان کے لیے کام کر رہا ہے۔