لیبیا میں تیل کی چار بڑی بندرگاہیں ہفتے کے روز بند ہونے کے بعد دوبارہ کھول دی گئیں، یہ بندرگاہیں ملک میں آنے والے طاقتور طوفان ڈینیئل کی وجہ بند کی گئی تھیں جس سے ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹر کی رپورٹ کے مطابق پورٹ ایجنٹ نے بتایا ہے کہ بریقہ، السدرہ اور راس لانوف کی مشرقی بندرگاہیں منگل کو اور زویتینہ کی بندرگاہ بدھ کی صبح کھولی گئی۔
اوپیک کے رکن لیبیا نے ایک مہلک طوفان کی وجہ سے اپنے چار مشرقی تیل برآمد کرنے والے ٹرمینلز کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بھی سبب بنا۔
بدھ کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک دن پہلے ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کی مضبوطی گزشتہ 10ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی کیونکہ بندرگاہوں کے بند ہونے اور اوپیک پلس کی پیداوار میں کمی پر مارکیٹ میں توازن رسد کے خدشات ہیں۔
دو تاجروں نے رائٹرز کو بتایا کہ السدرہ کو لیک ہونے کے بعد دیکھ بھال کے لیے گزشتہ ہفتے بند کر دیا گیا تھا، ایک شپنگ ذریعہ نے مزید کہا کہ بحالی کی ٹیمیں ابھی بھی لیک کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔