لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) دورہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پرڈوکشن ٹیم کو پاکستان لانے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حال ہی میں دریافت اومیکرون وائرس کے باث ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے سے قبل پی سی بی کا بڑا اقدام کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لئے پروڈکشن ٹیم کو افریقا سے آنا تھا، مگر نئے کرونا وائرس کے باعث جنوبی افریقا سے پاکستان آنے والے افراد پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے افریقی عملے کو پاکستان لانے کا معاملہ حل کرلیا ہے اور اب افریقی عملہ 9 سے 10 دسمبر کے درمیان براستہ دبئی کراچی پہنچے گا، جہاں تمام افراد کا ائیرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق عملے میں شامل افراد کو تین دن کا قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔