ایل ڈی اے میں 1 ارب 44کروڑ کی کرپشن کا منصوبہ ناکام

اینٹی کرپشن کو ایل ڈی اے میگا کرپشن اسکینڈل میں بڑی کامیابی مل گئی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے میں 1 ارب 44کروڑ کی کرپشن کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ جعلی کاغذات پر الاٹ جوہرٹاؤن کے 27 پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی۔ جعلی کاغذات پر الاٹ 27 پلاٹوں کی مالیت 1ارب 44 کروڑ روپے بنتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے شواہد پر ایل ڈی اے افسران و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شاہدمنیر نامی شخص نے اثرورسوخ استعمال کر کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ کرائی۔ جعلی پلانٹس ظہیر احمد نامی شخص کے نام ٹرانسفر کئےگئے، ظہیر نے بعدازاں کچھ پلاٹ شاہدمنیر کے نام ٹرانسفر کئے۔

ترجمان کے مطابق جعلسازی سے27پلاٹ لاہور کے مہنگے علاقےجوہرٹاؤن میں الاٹ کئےگئے۔ جعلی کاغذات میں ابراہیم وغیرہ کو زمین کا مالکان ظاہر کیا گیا تھا جب کہ پلاٹوں کی ٹرانسفر مد میں سرکاری فیس بھی سرکاری خزانےمیں جمع نہیں کرائی گئی۔