سبی میں مقابلے کے دوران 10 مسلح دہشت گرد ہلاک

سبی: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران ہونے والے مقابلے میں 10 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن سبی کے علاقے پنج پی میں خفیہ اطلاع پر علی الصبح کیا گیا، سیکیورٹی فورسزکی علاقے میں آمد پر مسلح افراد مورچہ بند ہوگئے اورفائرنگ شروع کردی۔

سیکیورٹی فورسزنے ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس مسلح افراد کوڈھیرکردیا اوربھاری اسلحہ اورگولہ بارود قبضے میں کرلیا۔

سیکیورٹی آپریشن کے دوران دو دہشت گرد گرفتار بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے اڈے سے40 کے لگ بھگ بم اورڈیٹونیٹرزبھی برآمد ہوئے ہیں۔