بھارت اور چار یورپی ممالک کے مابین بڑا تجارتی معاہدہ ہوا ہے، جس پر دستخط بھی کردیئے گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چار یورپی ممالک کی جانب سے 15 سال کے عرصے کے دوران بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بدلے میں بھارت چاروں ممالک سے درآمد صنعتی پیداوار پر ٹیرف ختم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت، سوئٹزر لینڈ، ناروے، لکٹنسٹائن اور آئس لینڈ میں 16 سال مذاکرات کے بعد معاہدہ ہوا ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو دو شہروں کو ملانے والی زیر آب ریل سروس کا افتتاح کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں میٹرو سروس کے آغاز کو 40 چالیس ہو رہے ہیں اور اب پہلی بار ملک میں زیر آب میٹرو ریل سروس کا افتتاح کیا گیا ہے۔
پانی کے اند بنائی گئی میٹرو ٹنل جڑواں شہروں کولکتہ اور ہاوڑہ کو آپس میں جوڑے گی، جو ریاست مغربی بنگال میں دریائے ہوگلی کے دونوں کناروں پر آباد ہیں، یہ ٹرین صرف 45 سیکنڈ میں 520 میٹر کا زیر آب راستہ طے کرے گی۔
کیٹ مڈلٹن کا سرجری کے بعد اہم پیغام؟
دہلی میں دریائے جمنا پر میٹرو ریل سروس کے لیے پل بنائے گئے ہیں، لیکن کولکتہ میں جگہ کی کمی کے باعث ایسا ممکن نہ تھا، ایسٹرن ریلویز کے مطابق پانی کے نیچے سب وے ریلوے کے لیے ایک محفوظ اور کم لاگت والا آپشن تھا۔