بیجنگ: چین کی 107 سالہ خاتون نے اپنی 87 سالہ نواسی کو ٹافی دے کر سب کے دل جیت لیے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو چین کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر خاتون شادی کی تقریب میں دوسری بزرگ خاتون کو ٹافی دے کر اپنی محبت کا اظہار کررہی ہیں۔
چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت وآنگ کے نام سے ہوئی، وہ اپنی دوست کی صاحبزادی کی شادی میں بمعہ اہل و عیال شریک تھیں کہ اس دوران انہوں نے اپنے برابر میں بیٹھی 87 سالہ نواسی کو جیکٹ سے چپکے سے نکال کر ٹافی دی۔
رپورٹ کے مطابق وآنگ نے اپنی بیٹی سے چھپ کر نواسی کو ٹافی دی، بعد ازاں انہوں نے گھر جاتے ہوئے اپنی صاحبزادی چینگزی کے لیے بھی ٹافیاں خریدیں تاکہ وہ ناراض نہ ہوجائے۔
The happiest child in the world! A 107-year-old mother gave her 84-year-old daughter a piece of candy that the mom took back from a wedding ceremony. pic.twitter.com/EaC6l1sYl8
— People’s Daily, China (@PDChina) November 19, 2019
یاد رہے کہ چین کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے لوگ طویل عمر پاتے ہیں، ماہرین کا ماننا ہے کہ چینی شہریوں کی لمبی زندگی کا راز روز مرہ کا معمول اور سادہ خوراک ہے۔