کراچی : انٹر بورڈ کے گیارہویں جماعت میں فیل ہونے والے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، اسکروٹنی نتائج میں 97 فیصد طلبا کے نتائج درست قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کے گیارہویں جماعت کے طلبا کی اکثریت فیل ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی۔
سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کی ہدایت پر 26 ہزار طلبا نے پرچوں کی اسکروٹنی کرائی گئی۔
دستاویزات میں بتایا گیا کہ اسکروٹنی نتائج میں 97 فیصد طلبا کے نتائج درست قرار پائے، سائنس گروپ میں 6ہزار 174امیدواروں کےنتائج کی دوبارہ چانچ کی گئی۔
میڈیکل گروپ کے 10 ہزار 302 امیدواروں کے نتائج کو دوبارہ چیک کیا گیا ، انجینئرنگ گروپ کے 9 ہزار سے زائد امیدواروں کے نتائج کی دوبارہ چانچ کی گئی۔
اسکروٹنی کرانے والے طلبا کو ماہر اساتذہ ووالدین کی موجودگی میں کاپیاں بھی چیک کرائی گئیں ، اس دوران 26 ہزار امیدواروں میں سے صرف 830 طلبا کے نتائج میں معمولی تبدیلی آئی۔
تاہم اسکروٹنی نتائج پارلیمانی کمیٹی ومحکمہ بورڈزکوارسال کیے جائیں گے۔