پاکستان میں 10ارب سے 12ڈالرز سرمایہ کاری کیلئے ایم او یو پر دستخط کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گوادر میں گرین فیلڈ ریفائنری پراجیکٹ کیلئے سعودی آرامکو کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔ پاکستان کی 4کمپنیاں گوادر پورٹ پر گرین فیلڈ ریفائنری پراجیکٹ کیلئے اشتراک کریں گی۔
اشتراک کرنے والوں میں او جی ڈی سی، پی ایس او، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل شامل ہیں۔ عالمی آئل اینڈگیس کمپنیوں کی طرف سےایکویٹی کی بنیادپر سرمایہ کاری کی جائے گی۔
پاکستان میں کم سے کم 3لاکھ خام تیل پراسسنگ کرنےکی صلاحیت ہو گی۔ مربوط ریفائنری پیٹرو کیمیکل کمپلیکس اور پیٹروکیمیکل فیسلیٹی قائم کی جائےگی۔
مربوط ریفائنری پیٹروکیمیکل کمپلیکس متعدد حصوں پر مشتمل ہو گا۔