مگرمچھ اچانک شاپنگ مال میں آگیا، ویڈیو وائرل

مگرمچھ

امریکا میں مگرمچھ اچانک شاپنگ مال میں آگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں 12 فٹ لمبا مگرمچھ فلوریڈا کے شاپنگ مال میں دیکھا گیا جسے پکڑنے کے لے وائلڈ لائف حکام کو طلب کرنا پڑ گیا۔

مگرمچھ کو کوکونٹ پوائنٹ مال کے عقب میں گھومتے دیکھا گیا۔

فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے افسران کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا اور مشترکہ کوششوں کے بعد اسے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وائلڈ لائف حکام مگرمچھ کو اٹھا کر ٹرک میں منتقل کررہے ہیں۔

یہ واضح نہیں تھا کہ مگرمچھ کو آخر کار کہاں لے جایا گیا تھا۔