استنبول: جنوبی ترکی کے صوبہ ہاتائے میں متعدد گاڑیوں کے ٹکراؤ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 31زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرک بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی کاروں اور دو منی بسوں سے ٹکرا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ لوگ جل کر کوئلہ ہوگئے تھے۔
A truck crash in #Topboğazı has killed at least 12 people with 31 left injured. It’s being reported the driver lost control hitting 9 cars and 2 minibus’s. A lot of the victims were men leaving for mandatory military service in #Hatay #Turkey #truckcrash pic.twitter.com/wP6FiI0oAL
— (@AiNewsReport) May 7, 2023
حادثے کی تصاویر میں جلتی ہوئی گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں جب امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لوگوں کو آگ سے دور رکھنے کی کوشش کی۔
Antakya’nın Topboğazlı mevkiinde yaşanan zincirleme trafik kazasında bir kamyonla otobüste yangın meydana gelmiş, 12 vatandaşımız hayatını kaybetmiş, 3’ü ağır olmak üzere 31 vatandaşımız yaralanmıştır.
Olay yerine 22 ambulans ve 3 UMKE Ekibi görevlendirilmiştir.
Hayatını…
— Dr. Fahrettin Koca (@drfahrettinkoca) May 6, 2023
ترکیہ کے وزیرصحت فرحتین کوکا نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حکومت ہلاک شدگان کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔