اسلام آباد : وزیرمملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 14 ارب ڈالر کا آئل ریفائنری معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے چودہ ارب ڈالر کا آئل ریفائنری معاہدہ حتمی مراحل میں ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب جدید آئل ریفائنری کے لیے 14 ارب ڈالر کے معاہدے کو حتمی شکل دینے قریب ہیں ، خلیج تعاون کونسل کے کچھ ممالک نے بھی اس معاہدے میں شامل ہونے کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ڈاکٹرمصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم 14ارب ڈالر کی عالمی معیارکی ریفائنری قائم کریں گے، ریفائنری سے خام تیل کی پروسیسنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
ریفائنری کے تجارتی سودوں میں استعمال ہونے والی کرنسی کے بارے میں سوال پر انھوں نے کہا کہ ہم ہرقسم کی کرنسی میں لین دین کےلیےتیارہیں، سعودی ریال، چینی یو آن، ڈالر اور پاؤنڈ میں لین دین کرسکتےہیں۔