پشاور:14 سالہ یتیم لڑکی کی کم عمری میں شادی کے خلاف عدالت میں رخواست دائر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ کرامت کی جانب سے مہوش محب نے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 14 سالہ یتیم لڑکی مناہل کی جبری طور پر شادی کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے مطابق شادی کیلئے عمر کی حد 16 سال متعین ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ کے پی کے پادریوں کے درمیان 18 سال سے کم عمر کی شادی نہ کرنے کا معاہدہ ہوا۔
درخواست گزار نے کہا کہ تھانہ شرقی میں مقدمے کیلئے درخواست دی لیکن پولیس نے درج نہیں کیا، بچی زیادتی کانشانہ بن سکتی ہے، جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔