اسلام آباد : خاتون اول آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا اور مطالبہ کیا حکومت اس مسئلے پر غور کرے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اول آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کامعاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا اور کہا افسوس کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں حکومت اس مسئلے پر غور کرے۔
وفاقی وزیرراناتنویر نے بتایا کابینہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ کیا، خسارے کا شکار یوٹیلیٹی اسٹورز پہلے بند کئے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کیساتھ حکومت کے معاملات طے ہو چکے ہیں۔
مستقل ملازمین کو ایڈ جسٹ کیا جائے گا اور اب اسٹورز کے بجائے کیش کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی۔
اسپیکر نے اسٹورز کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کر نے کی ہدایت کردی۔