ڈاکوؤں نے 15 سالہ آئس کریم فروش کی جان لے لی

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پندرہ سال کا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں عارف والا کا نوجوان علی رضا سائیکل پر آئسکریم فروخٹ کررہا تھا، ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو وہ بھاگ نکلا۔

ملزمان نے فون نہ دینے پر نوجوان پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں 6 روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دوران علاج چل بسا تھا۔

نارتھ ناظم آباد بلاک این گلی نمبر 9 میں 11 فروری کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان اسامہ احمد اور اسکا چھوٹا بھائی زخمی ہوئے تھے، 25 سالہ اسامہ احمد جمعہ کو دوران علاج چل بسا۔

واقعے کے وقت مقتول اے ٹی ایم سے باہر نکل کر موٹر سائیکل پر بیٹھا کر جیسے ہی نکلا تو ایک ملزم نے اسے لوٹنے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ کر دی۔

اسامہ کے ہاتھ اور پیٹ پر دو گولیاں لگی تھیں جبکہ اسکے بھائی کے ہاتھ پر ایک گولی لگی تھی۔ مقتول اسامہ نیا ناظم آباد کا رہائشی اور انشورنس کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔