1500 والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اور نتائج کا اعلان

1500 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کو پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، اور ہر تین ماہ بعد ہونے والی قرعہ اندازی میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات دیے جاتے ہیں۔

رواں برس جنوری اور فروری میں بالترتیب 100 روپے، 750 روپے اور 1500 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی گئی ہے۔

اس کے بعد مختلف زمروں میں ماہانہ قرعہ اندازی کا سلسلہ جاری رہا اور اب ماہ اگست کے لیے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ملتان میں نیشنل سیونگز ڈویژن کے دفتر میں کی گئی۔

1500 روپے کے انعامی بانڈ کے پہلے فاتح کا نمبر 439845 ہے جبکہ تین دوسرے جیتنے والے 394976 498391 555206 یہ نمبرز ہیں۔ اگر آپ کے بانڈ کا نمبر ان میں سے کسی سے ملتا ہے تو مبارک ہو، آپ نے شاندار انعام جیتا ہے۔

1500 والے بانڈز کے زمرے میں انعامی رقم تین درجوں میں رکھی گئی ہے۔ پہلا انعام 1,500,000 روپے جبکہ دوسرا انعام 500,000 روپے کا ہے۔

پہلے نمبر پر آنے والے کو 3 لاکھ روپے جب کہ دیگر تین کو ایک لاکھ روپے فی کس ملیں گے۔ اس کے علاوہ تیسرے نمبر کے متعدد خوش نصیبوں کو 18ہزار 500 کی انعامی رقم دی جائے گی۔