توہین مذہب کے الزام میں گرفتار افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں

توہین مذہب کے الزام

اسلام آباد : ملک میں توہین مذہب کے الزام میں 179 افراد گرفتار ہیں، جن میں اسلام آباد میں 38 ، پنجاب میں 18 ، سندھ میں 78 ، خیبرپختونخوا میں 55 اور ایک شخص بلوچستان میں زیر حراست ہے۔

تفصیلات کے مطابق توہین مذہب کیس میں گرفتار افراد کی تفصیلات سینیٹ کمیٹی میں پیش کردی گئیں ، جس میں بتایا کہ ملک میں توہین مذہب کے الزام میں 179 افراد گرفتار ہیں اور ان کیخلاف کیسز جاری ہیں۔

رپورٹ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں توہین مذہب کےالزام میں 38 افراد گرفتارہوئے، گرفتارافراد میں 27 افراد کیخلاف مقدمات جاری ہے اور 11 کو سزائیں ہوچکی ہیں۔

پنجاب میں37افرادکیسزمیں ملوث ہوئے،18افرادگرفتارہیں، تاہم گرفتارکسی ملزم کوسزانہیں ہوئی، صوبے میں 6 افراد کو بے گناہ قرار دیا گیا اور ایک ملزم ضمانت پر ہے جبکہ توہین مذہب کیس میں12افرادتاحال گرفتارنہیں ہوئے۔

سندھ میں 82 افرادملوث ہیں،78 گرفتار،4ملزمان کوسزاہوئی، خیبرپختونخوامیں توہین مذہب کے55 افرادگرفتارہوئےہیں، بلوچستان میں 3ملزمان گرفتار ہے ، جس میں ایک کے خلاف کیس جاری ہے اور 2 ملزمان کوسزاسنائی گئی ہے۔