کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور صدر کراچی کنگز وسیم اکرم نے بابراعظم کی سینچری کا عظیم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ بابر اعظم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا وہ ہرکنڈیشن میں رنز بنا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بابر مستقبل میں بھی اسی طرح کھیلتے رہیں گے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ گال ٹیسٹ کی اننگز ان میں سے ایک ہے جو بابر کو عظیم کھلاڑی کی فہرست سے نکال کر عظیم تر کھلاڑی بنائی گی۔
What a knock by @babarazam258! I am sure this is one of many knocks to come that will transform him from one of the greats to one of the greatest.. a captain’s knock and showed how he can conquer bowling in the toughest conditions… proud of you boy! #PAKvsSRI
— Wasim Akram (@wasimakramlive) July 17, 2022
واضح رہے کہ گذشتہ روز گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری بنا کر قومی ٹیم کو مشکل سے نکالا انہوں نے نسیم شاہ کے ساتھ دسویں وکٹ پر ریکارڈ 70 رنز کی شراکت داری کی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر نے پھر کئی ریکارڈز توڑ ڈالے
بابر اعظم نے ساتویں ٹیسٹ سنچری 119 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ نسیم شاہ نے 52 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور کپتان کا بھرپور ساتھ دیا۔
اسی دلکش اننگز کے ساتھ ہی کپتان نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو ایک اور ریکارڈ سے محروم کیا، وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے پانچویں بلے باز بنے۔